لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )سیاستدانوں نے شلمان واٹر سپلائی سکیم کیلئے کچھ نہیں کیا،پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے جس سے لنڈی کو تل میں پانی کی قلت نے بحرانی شکل اختیارکرلی،شلمان واٹر سپلائی سکیم تحریک کے نمائندوں کا موقف

شلمان واٹر سپلائی سکیم تحریک کے ارکان نے شریف اللہ کی سربراہی میں لنڈیکوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے جس سے لنڈی کو تل میں پانی کی قلت نے شدت اختیار کی ہے خواتین دور دور سے سروں پر پانی اٹھاکر لاتی ہیں جو افسوس کا مقام ہے

انہوں نے کہا کہ شلمان واٹر سپلائی سکیم کے نام پر کئی دفعہ منصوبوں پرآغاز ہوا تاہم عوام کے لیے دھوکہ سے کم ثابت نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ پانی دو ووٹ لو .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،ہمارا کام عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ عوام اس قابل ہو جائے کہ وہ اپنے حقوق مانگ سکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے کئی سورسز موجود ہیں اگر حکومت اس کو سنجیدہ لے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے علی مسجد، لنڈی خانہ اور تیراہ وہ جگیں ہیں جہاں پر متبادل سورسز کو ڈھونڈا جا سکتا ہے .

اس موقع پر فیاض انور اسلام , ربی خان اور خضر خان آفریدی نے بھی میٹ دی پریس کے دوران اظہار خیال کیا

تحریک کے ارکان نے کہا کہ اس سلسلہ میں لنڈی کوتل میں کئی جگوں پر آگاہی تقاریب منعقد کی گئی ہیں اوریہ سلسلہ جاری رہے گا

Shares: