پنجاب اسمبلی نے آج متعدد اہم قراردادیں کثرت رائے سے منظور کیں،اور نواز شریف،شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا گیا-
قرارداد میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کو یاد کرتے ہوئے قومی یکجہتی، اتحاد اور دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا، قرارداد حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پیش کی۔
ایوان نے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ وطن کے لیے یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ کام کریں۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے جرات مندانہ فیصلوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا،ایوان نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل حافظ عاصم منیر کو قومی اداروں میں خود احتسابی اور شفافیت کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا۔
ایف آئی اےنے ائیرپورٹس کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے اداروں کی ساکھ، آئین کی بالادستی اور قومی مفاد کو یقینی بنایا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کو انصاف اور ادارہ جاتی سالمیت کے لیے قابل ستائش قرار دیا گیا۔
اسی اجلاس میں بھارت کے صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے کو بے شرمانہ، گھٹیا اور نسل پرستانہ عمل قرار دیا گیا اور بھار ت میں اقلیتوں کی غیر محفوظ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا عالمی اداروں سے بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی
پنجاب اسمبلی نے قرآن پاک کے مقدس اوراق کے تحفظ سے متعلق قرارداد بھی منظور کی، حکومتی رکن پیر اشر رسول کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مساجد اور مدارس میں ضعیف شدہ اور بے ادبی سے تلف ہونے والے قرآنی اوراق پر تشویش ظاہر کی گئی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحفظ کے اقدامات کی سفارش کی گئی۔








