پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا ،وزیرخارجہ کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یادگاری سوینئر بھی پیش کیا

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے 27 فروری کوبھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیاتھا ،پاکستان نےبھارت کے2 لڑاکا طیاروں کوحدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرایا ،پوری قوم پاک فوج کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہے،

بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت نے پاکستان کےعلاقے بالا کوٹ میں مبینہ طور پر دہشت گرد کیمپ تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا جسے وہ سچ ثابت نہیں کر سکا.جبکہ پاکستان نے بھارتی کا طیارہ پاکستانی حدود مار گرایا تھا اور دوسرا لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف مار گرایا تھا جسے بھارت نےپہلے پاکستانی طیارہ بتایا پھر تسلیم کیا کہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا کر تباہ ہوا

Comments are closed.