قصور
پانچ سالہ معصوم بچے کا بہیمانہ قتل، ڈی پی او کی جائے وقوعہ پر حاضری، قاتل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ حویلی خوشحال سنگھ بشمولہ موضع اوراڑہ سے پانچ سالہ معصوم بچے کی ڈیڈ باڈی ملنے کے افسوسناک واقعے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں خود مدعی مقدمہ کے گھر پہنچ گئے
ڈی پی او نے والدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کرکے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی
ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا تفصیلی وزٹ کیا اور شواہد کے فوری حصول کیلئے PFSA اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا
بچے کی ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ بلھے ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کیا گیا بچے کی نماز جنازہ آج دس بجے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی
پانچ سالہ معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور درندہ صفت ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Shares: