نوشہرہ: پاکستان ایئرفورس کا تربیتی جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر دوران پرواز کھیتوں میں گر کر تباہ، جہاز میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں ایک تربیتی جہاز K8 معمول کے مطابق اڑان بھر کر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اس دوران جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر رسالپور آرمی گیٹ نمبر کے قریب کھیتوں میں گر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سکواڈرن لیڈر احمد میاں موقع پر شہید ہوگیا۔

جہاز کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ عسکری حکام موقع پر پہنچ گئے اور ایئر فورس ، آرمی اور پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے تربیتی جہاز میں سے شہید اسکواڈرن لیڈر احمد میاں کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تربیتی جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایئر فورس کے اعلیٰ حکام نے انکوائری شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

Shares: