بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بلوچستان میں شرانگیزی اور منظم سازش کا ایک مرتبہ پھر پردہ چاک ہو گیا

انسانیت سے عاری مودی کی ایک اور گھناؤنی سازش، بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور فتنہ الہندوستان متحرک ہے،پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث پیج 3 نیوز تھائی کے نام سے چلنے والا ایکس اکاؤنٹ بھارت سے کنٹرول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی اکاؤنٹ غدارِ وطن میر یار بلوچ کے نام پر بارہا پیغام رسانی میں ملوث پایا گیا ،بھارتی اکاؤنٹ سے مسلسل میر یار بلوچ کے نام پر من گھڑت دعوؤں، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈا کی تشہیر جاری ہے،جعلی اکاؤنٹ منظم سازش کے تحت بلوچ شناخت کو دہشتگردی کے فروغ کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے

حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کیلئے اس جعلی اکاؤنٹ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ایک طویل پیغام سامنے آیا ،بھارتی اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام دراصل RAW کے تیار کردہ بلوچستان مخالف پراپیگنڈا پر مبنی تھا ،تھائی سماجی ایپ ایکس کے مطابق اکاؤنٹ بھارت سے تھائی لینڈ VPN کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا ہے ،پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم اور شر پسند عناصر کی سرپرستی نے بھارتی مذموم عزائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،بھارتی ایما پر بلوچستان میں جاری بدامنی اور دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں

Shares: