بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں القاعدہ ایک خود کش دستہ تیار کر رہی تھی اس ضمن میں پہاڑوں پر تربیت جاری تھی
القاعدہ سے منسلک ڈاکٹر اشتیاق کو بھارتی حکام نے جھارکھنڈ کے علاقے رانچی سے گرفتار کیا تھا، اب حکام نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ القاعدہ بھارت میں ایک خودکش اسکواڈ تیار کر رہی تھی اور اس ضمن میں ڈاکٹر اشتیاق نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا تھا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کو لا کر انہیں حملوں کی تربیت دینا چاہتا تھا۔ کچھ افراد کو تربیت بھی دی گئی،ڈاکٹر اشتیاق نے دہلی پولیس کے سامنے دوران تحقیقات یہ انکشاف کئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے حال ہی میں اشتیاق، انعام الانصاری، شہباز انصاری، مطیع الرحمان اور الطاف ودیگر کو گرفتار کیا تھا،گرفتار افراد نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ وہ رانچی کے چانہو گاؤں کے قریب نکتا جنگل میں جاتے تھے۔ اس گھنے جنگل کے آس پاس کوئی رہائش نہیں ہے اور اس وجہ سے گھنے جنگل کے اندر ہونے والی سرگرمیوں پر کسی کا دھیان نہیں جاتا جس کی وجہ سے اسے خود کش دستے کی تربیت کے لیے موزوں ترین جگہ سمجھاگیا،وہاں نوجوانوں کی ہتھیار چلانے کی تربیت بھی دی جا نی تھی
ڈاکٹر اشتیاق کو القاعدہ برصغیر کا رہنما بتایا گیا ہے، ان میں سے کچھ افراد کو مبینہ طور پر اسی نے تربیت کے لیے راجستھان بھیجا تھا۔ حکام نے ایک مدرسہ کی تلاشی بھی لی۔ جھارکھنڈ کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے 22 اگست کو چھاپے مارے اور اشتیاق اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیاتھا،اشتیاق نے اپنا نیٹ ورک اتر پردیش اور راجستھان تک پھیلایا تھا۔ اس نے بہار کے لکھی سرائے سے ہتھیار خریدے تھے۔
بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی
ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی
قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار
کوئٹہ نازیبا ویڈیو سیکنڈل،عدالت نے دو ملزمان کو بری کر دیا
گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی
لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا