خوارجیوں کی پاک افغان بارڈر سےدراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں تین خوارجی ہلاک ہو گئے ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے
صدر مملکت آصف زرداری نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور تین خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ،کہا سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت نےدہشت گردی کے خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا،
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں خوارج کی افعانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے،وزیرِ اعظم نے تین خوارج کو جہنم واصل کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.اپنے پیاروں سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوان لائق تحسین ہیں.
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا