مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، جنگ بندی کے لئے ترکی اور قطر کے کردار کو سراہتے ہیں.

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے،دو برادر ممالک کے مابین جنگ بندی کروانے پر قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کو بھائی سمجھا ہے، لاکھوں افغان مہاجرین برسوں تک پاکستان میں مقیم رہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان نےا فغانستان کا ساتھ دیا لیکن افغانستان کی جانب سے اسکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا کسی صورت درست نہیں،سرحدپار حملوں کے باوجود پاکستان نے بات چیت کی،ان حالات میں افغانستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھیں،ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی دیرپا ہو گی اور خطے میں قیام امن کا باعث بنے گی،افغان حکومت بیرونی ہاتھوں میں استعمال ہونے کی بجائے اپنے فیصلے خود کرے.

Shares: