مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے...

جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، ہنگامی اقدامات کا حکم

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) جنوبی پنجاب...

‎یہ خاموشی کب تک؟تحریر:‎ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

‎موسم گرما کی ایک ایسی دوپہر جب چیل...

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کیلئے تبادلہ خیال ہواسسٹم سےدونوں ممالک کو فائدہ ہوگا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سےتجارتی سامان کی ترسیل میں تیزی آ سکتی ہے، سامان کی نقل وحمل کیلئے 2 کمپنیاں شامل کر دی ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے خطےمیں امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا افغان باشندوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لے جانے کی اجازت ہوگی، خطے میں ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں کوئی شکایت ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا، افغان شہریوں کی فراخدلی سے میزبانی کی کابل میں بہترین میزبانی پر افغان قیادت کا شکرگزار ہوں۔

یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، طلال چوہدری

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس وقت کابل کے اہم دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاک افغان مذاکرات کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے اہم ملاقاتایں کیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون، دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا اور برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی