پاک افغان کشیدگی پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روسی اور قطری ہم منصبوں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی اور قطری وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے درمیان گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کی مثبت اور مصالحتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، جب کہ غزہ کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔
علاوہ ازیں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے بھی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کیا۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک افغان اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر تشویش ظاہر کی اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے تعمیری تعاون بڑھانے پر زور دیا
پاک بحریہ کے سربراہ کا بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، وزیرِ اعظم کی شرکت
ترکیہ نے دہلی کار بم دھماکے سے تعلق کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا








