پاک فضائیہ کے سربراہ کی نیول چیف سے الوادعی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہدانور خان کی سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہدانور خان نے سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر نے ائیر چیف کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں ائیر چیف نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

ملاقات کے دوران، سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان اور پاک فضائیہ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔نیول چیف نے پاک فضائیہ کے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی معاونت اور مسلح افواج کے مابین آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے متحرک کرداراور کاوشوں کوسراہا۔

ایئر چیف مارشل محمد مجاہد انور خان نے پیشہ وارانہ امور میں سر براہ پاک بحریہ کے بھر پور تعاون اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.