امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اس لیے انہیں اپنی اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ساؤتھ فلوریڈا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یومِ آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرے گا اور دنیا اب پاکستان کی قوت اور بصیرت کو بہتر طور پر پہچان چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے قبل سفیر پاکستان نے کمیونٹی رہنما میاں طاہر اسماعیل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

اگلے روز معروف کاروباری شخصیت اشرف امدانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے، جس میں سابق براوورڈ کاؤنٹی میئر اور امریکی کانگریس کے امیدوار ڈیل ہولنس نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس ظہرانے میں کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے حاضرین کو ملک میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی۔

بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

مودی کی کہانی ختم،فوج میں بغاوت، ائیر چیف کے جھوٹ

آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

Shares: