اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،جس کے مطابق امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بای ٹی وی : پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن امریکا میں ہوئے،اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش امن کو لاحق بڑے چیلنجز میں شامل ہیں ٹینکیکل تجربات اور تحقیقی مہارت کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا، بارڈر سیکیورٹی انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا، مارچ 2023 سے امریکا نے 300 پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی، دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فورم پر بھی فعال رہنے پر اتفاق کیا امریکا نے ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …
اسحاق ڈار کی بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری سے ملاقات
اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن کو یقینی بنائے گی، یہ تعاون سرحدوں سے پار دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے لیے دو طرفہ تعاون کا ایک ماڈل ہوگا، انسداد دہشت گردی مذاکرات عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کا عزم کا اعادہ ہے۔