وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، اور دونوں ممالک جمہوری اقدار و آئینی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیرِ اعظم نے امریکی حکومت، عوام اور سفارت خانے کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی ایک طویل اور گہری تاریخ ہے، اور امریکا ان ابتدائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے امریکی تعاون پر مبنی متعدد منصوبے دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ 9/11 کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا اور 2018 تک اس ناسور کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا تھا۔
پشاور میں ایک جرگے کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور 150 ارب ڈالرز سے زائد کا مالی نقصان برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فوکس اب معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدار عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، مگر اس کے جواب میں بھارت نے حملے کیے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔
نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری
بھارت، آر سی بی کی فتح کا جشن سانحہ ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد