وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے صنعت عادل الرحمٰن خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ صنعتی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنی معاشی و صنعتی صلاحیتوں کو باہمی فائدے کے لیے استعمال کریں۔اہم بیٹھک میں فوڈ سکیورٹی، فوڈ ویلیو ایڈیشن اور صنعتی ٹیکنالوجی کے تبادلے کو نمایاں شعبے قرار دیا گیا، جبکہ ماہرین اور وفود کے تبادلے کے ذریعے علم و تجربات کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے صنعتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کو ایک مشترکہ وژن کے تحت ایسا سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہوگا جو صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے دواسازی، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کے شعبوں میں بنگلہ دیش کی کامیابیوں کو سراہا۔

عادل الرحمٰن خان نے بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی ضروریات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے چمڑے کی صنعت، جہاز سازی، شوگر انڈسٹری، زرعی پراسیسنگ اور ایس ایم ایز کو ممکنہ تعاون کے اہم شعبے قرار دیا۔

علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید، رانا ثناء اللّٰہ کا ردعمل

نیب کارروائی، 17 ہزار 500 متاثرین کو 3 ارب روپے کی ادائیگیاں

کراچی بارشوں سے مفلوج، 2 دن میں تاجروں کو 10 ارب کا نقصان، 20 افراد جاں بحق

شاہد آفریدی کا بونیر کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

Shares: