پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی 20 میچ، آج سجے گا میدان، تیاریاں مکمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوسراٹی 20میچ آج ہو گا،
دوپہر 2 بجے شروع ہونے والے میچ میں برتری کی مالک پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم بنگلہ دیشی ٹیم میں آف سپنر مہدی حسن میراز کی شمولیت کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں حسب توقع شائقین کی بہت بڑی تعداد دکھائی نہیں دی البتہ آج اس میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے،
قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اندر اور باہر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،رینجرز اور ایلیٹ کے دستوں کی قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف گشت جاری ہے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کےچاروں اطراف علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے.
شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا،گاڑیوں کےلیے9 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے جائیں گے،ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران شاہراہیں کچھ دیر بند کی جائیں گی،ٹیموں کی نقل وحرکت کے بعد تمام راستے کھول دیئے جائیں گے