ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ۔ قاری عتیق اظہر
تفصیل کے مطابق جمعیت اہلحدیث ضلع ننکانہ صاحب کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عتیق الرحمن اظہر امیر جمعیت اہل حدیث نے کہا کہ 09 مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کے تحت کروائے گئے ،ہم اس مائنڈ سیٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔جو پاک فوج کو تقسیم اور کمزور کرنے میں مصروف عمل ہے۔اجلاس سے پروفیسر نعیم اختر ،صدیق راشد ،زکریا ساجد گجر٫ سعید قاسم٫ شیخ مشتاق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمیعت اہلحدیث علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی نمائندہ جماعت ہے ۔ہم اسے یونین کونسل ،دیہات ،قصبات اور محلوں کی سطح پر منظم کریں گے ۔ہمارا واحد مقصد نظام اسلام تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی اقدار کا فروغ ہے ۔اس مقصد کے لیے ہم مرکزی قیادت کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔شرکاء اجلاس نے حافظ شریف اللہ چنگوانی ،علامہ طارق محمود یزدانی ،ہشام الہی ظہیر اور ذاکر الرحمٰن صدیقی سمیت جملہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا.
Shares:








