وزیر ستان؛ دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

وزیر ستان؛ دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہید ہوگئے ہیں،

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں سپاہی عابد اللہ اور سپاہی گل راؤف شامل ہیں، 29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق لکی مروت اور 23 سالہ سپاہی عبداللہ کا تعلق کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اور یہ کاروایاں دہشتگردی کے خاتمہ تک جاری رہیں گی تاکہ اس ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے

ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

جبکہ اس سے قبل 5 جون کو بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا تھا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا سیکیورٹی فورسز نے لدھا میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے

فوجی جوان کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تھا تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے. ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.