پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،شوگراں اور وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے پاک فوج کا شاندار قدم،شوگراں اور وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

آئی ایس پی آر اورایفینیٹی کا ہیلی سکیئینک کاجوائنٹ وینچراختتام پذیر ہو گیا ہے، 16 سے22 فروری تک شوگراں اور وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ منعقد ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن اور سیاحت کےمواقع اجاگر کرنا تھا.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں دنیابھرسے60سے زائدغیرملکی اسکئیرزنے حصہ لیا،سابق آسٹریلوی وزیرخارجہ اورسابق اسپینش وزیراعظم بھی شریک ہوئے

ایونٹ کے دوران غیرملکی مہمانوں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی ہوئی ،سکئینگ ایونٹ کے شرکا کو آئی ایس پی آر کا دورہ بھی کروایا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق انسداد دہشتگردی کے کامیاب آپریشنزسے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، آج پاکستان میں کھیلوں اورسیاحت کیلئےصورتحال بہترہوچکی ہے،

Comments are closed.