پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ ہو گئی ہیں،
زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی آزادجموں کشمیرمیں پاک فوج کوفوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینےکی ہدایت کی گئی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،
میرپور، زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی، مزید جانی نقصان کا اندیشہ
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،