اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی-
باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا،الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلیے سیکیورٹی فراہم کی جائے-
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہےانتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی،قانونی اور سیاسی جماعتوں کی مشاو ر ت کے بعد ضابطہ اخلاق کی منظوری دی-
ڈالر نیچے آیا،آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے، طاہر اشرفی
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ اور پولنگ ا سٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار کر لیا، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کامکمل میکنزم تیار کرلیا گیا ہے، ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے-








