باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خارکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ڈیوٹی کے لئے جانے والے پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں افسر سمیت جوان شہید ہو گئے تھے