پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، کور کمانڈر منگلا و پشاور کس کو تعینات کیا گیا؟ اہم خبر

پاک فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، کور کمانڈر منگلا و پشاور کس کو تعینات کیا گیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں اہم تقرریاں وتبادلے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرکو کورکمانڈرمنگلا تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کورکمانڈرپشاورتعینات کردیاگیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2میجرجنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی ہوئی ہے ترقی پانے والوں میں میجرجنرل علی عامراعوان اورمیجرجنرل محمد سعید شامل ہیں

ترقی پانے والے افسران لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کوصدراین ڈی یوتعینات کردیاگیا، لیفٹیننٹ جنرل علی عامراعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا

Comments are closed.