پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب
پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی جاب ٹریننگ” کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی ،سعودی فوج اور پاک فوج کی تربیتی مشق 15 سے 26 فروری تک جاری رہی ، مشق کا مقصد مشترکہ اپریشنز کو فروغ دینے کے ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا ، مشق کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب میں موجود برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا بھی تھا ،دوران تربیت روایتی اور نیم روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی ، زمینی دستوں کے ساتھ فضائی قوت کا استعمال بھی کیا گیا ،فضائی قوت کے استعمال کے ذریعے میدان جنگ میں نقل و حرکت اور حربی مہارتوں کی مشق کی گئی ،کمانڈر ملتان کور نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا ، مہمان خصوصی نے باہمی افہام و تفہیم اور تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا ،
مشقوں میں پاک سعودیہ افواج کی شرکت بھرپور جوش و خروش، تربیتی سیشنز اور اعلیٰ جذبے کے ساتھ ہوئی،ان مشترکہ مشقوں میں شامل اہلکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی ہوئی،دوران تربیت مختلف حکمت عملی اور مشقیں کی گئیں جن میں کمبائنڈ بیٹل پی ٹی، سمال اسکیل آپریشنز، روم کلیئرنس، کلوز مارکس مین شپ، فائرنگ اور ریپلنگ شامل ہیں،ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں کے استعمال نے جنگ جیسا ماحول بنا کر تربیتی مشقوں میں نئی روح پھونک دی ،یہ تربیتی مشقیں پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کو اپنی طاقتوں کو تیز کرنے، مہارت کے تبادلے اور اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا منفرد موقع فراہم کریں گی،خاص اہمیت ہیلی کاپٹر کی مشقوں پر مرکوز تھی جس کا مقصد دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں کو فروغ دینا تھا،ان خصوصی تربیتی سیشنز سے دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں دونوں افواج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،مشترکہ فوجی تربیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کا ثبوت ہے،پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے
واضح رہے 2023 میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں ’البتار۔ون‘ کے نام سے ہوئی تھیں جو اختتام پذیر ہوگئی تھیں
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف
نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب
یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری
انسداد دہشتگری کی کثیر الملکی مشق،دوست ممالک کی افواج کی شرکت