سیالکوٹ : آواران بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ نے شہید کے جسد خاکی کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)آواران بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا
تفصیل کے مطابق آواران بارڈر بلوچستان پر شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سپاہی اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ آبائی علاقہ نئی آبادی بنگلہ سمبڑیال میں ادا کی گئی،سپاہی اویس مصطفی نے آواران بارڈر بلوچستان کے کھوڑو سیکٹر پر دشمنوں سے لڑائی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا،
پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ نے شہید کے جسد خاکی کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،وطن میں امن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوت کے نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a reply