پاک فوج کے چوتھے بین الاقوامی ٹیم ا سپرٹ مقابلے جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے چوتھے بین الاقوامی ٹیم ا سپرٹ مقابلے جاری ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلے نیشنل کاوَنٹر ٹیررازم سینٹر میں جاری ہیں
مقابلو ں میں مختلف ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں آبی رکاوٹوں و دیگر چیلنجز پرمبنی مقابلے ہوں گے ،مقابلوں میں چیلنجنگ صورتحال، جسمانی مقابلوں اور ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا،ٹیمیں ٹیکٹیکل بیٹل ڈرلز و دیگر حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں
انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں چوتھے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 جاری#baaghitv #pakistan #PakistanZindabad #PakistanAirForce #pakistanarmy pic.twitter.com/oMrcMPPT2h
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 3, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاجائزہ لینا ہے،مقابلوں کا مقصد اپنی حقیقی زمینی صورتحال کے چیلنج سے نمٹنا بھی ہے،
گزشتہ برس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہتر ہو گی،ایسے مقابلوں سے شریک ملکوں کی افواج کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر سپاہی کا درپیش چیلنجز میں طرہ امتیاز ہوتا ہے، ہرایک کو فوری جواب کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پرفٹ رہنا ہے، مشکل میں ایثار اور حب الوطنی کا جذبہ طاقتور فورس بناتا ہے