ہم وعدہ کرتے ہیں پاکستان اصل پاکستانیوں کے حوالے کریں گے،ایم کیو ایم پاکستان

جسے بھی وزیراعظم بننے کےلیے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت چاہیے وہ ہماری تجویز کردہ 3 آئینی ترامیم کروائے
0
124

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج ہی اپنے فیصلے پر مہر لگا دی، پاکستان کی خوشحالی شہر قائد کی خوشحالی کی بدولت ہے۔

باغی ٹی وی: باغ جناح گراونڈ میں جلسے سے خطاب میں کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک طرف 75 سالوں سے ملک پر قبضہ کرنے والے حکمران ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے عوام ایک طرف ظالم ہیں، دوسری طرف مظلوم ہیں، مظلوم عوام سے ظالم کی جنگ میں جیت عوام کی ہوگی،ایک طرف 2 کروڑ عوام اور دوسری 22 سو خاندان ہیں،وعدہ تھا فیصلہ 8 فروری کو نہیں 21 جنوری کو آئے گا، یہ فیصلہ کراچی کےعوام کا آگیا ہے، آج 8فروری کے نتائج کا اعلان ہوگیا –

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ایک وعدے، ارادے اور نعرے کی تجدید کرتے ہیں پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے، آج ہم وعدہ کرتے ہیں پاکستان اصل پاکستانیوں کے حوالے کریں گے جو پاکستان سے محبت کرتا ہے لازم ہے کراچی سے بھی محبت کرے، ہم کراچی سے محبت پاکستان کے لیے کرتے ہیں آج کے جلسے نے عوام کی حکمرانی کے خواب کو تعبیر دی ہے، کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔کراچی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ، ملک کا خیر خواہ ہی شہر قائد کا بھی غم خوار ہوگا، آج غریبوں کےلیے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کےعوام نے ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے دیا، آج کا جلسہ بتا رہا ہے کہ سندھ بدل رہا ہے بہت جلد کراچی میں سرکلرریلوے چلے گی، سندھ میں 15 سال تک ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، بد ترین حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے 8 فروری کو مظلوموں کو آزادی ملے گی، پنجاب میں آج بھی گیس آرہی ہے لیکن کراچی میں نہیں ٹیکس دینے والے شہر کو گیس میسر نہیں ہے، مائیں بہنیں پوچھتی ہیں کب تک باہر سے کھانا منگوائیں گے آج کا یہ پنڈال لاڑکانہ نواب شاہ جیکب آباد مورو سکھر کے لوگوں کو یہ اعلان کررہا ہے کہ بہت جلد بد دیانتوں سے سندھ کی جان چھوٹنے والی ہے کراچی میں بسنے والی تمام قومیں غلامی اور بے بسی کی زندگی سے عاجز آگئے،8فروری کو پتنگ پر نشان لگا کر سندھ کے مظلوموں کو حقیقی آزادی ملے گی، آج نکاح ہوا 8 فروری کو ولیمہ کھائیں گے-

پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی والوں آئی لو یو، اگر اب کراچی کے نتائج میں دھاندلی ہوئی تو یہ مجمع تمارے گھروں میں گھس جائے گا۔ آج فیصلہ ہوگیا کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے بلاول صاحب ایم کیو ایم کے بغیر آپ کے بڑے بھی کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکے تو آپ کیسے بنیں گے۔ آپ نے ہم کو انصاف نہیں دیا ہم آپکے خلاف ہیں پی پی کے ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر ہمارے کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ، آج اگر ہمارا مقدمہ نہ سنا تو یہ لشکر یہاں سے نارتھ ناظم آباد جائے گا۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے یہ شہر دوبارہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کے ہاتھوں بنایا جائے گا، یہ شہر نکلے گا اور پتنگ کو کامیاب کرے گا،جسے بھی وزیراعظم بننے کےلیے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت چاہیے وہ ہماری تجویز کردہ 3 آئینی ترامیم کروائے اپنے خاندان اور احباب کے ساتھ مل کر الیکشن مہم کا حصہ بن جائیں، ہم اس بار کراچی اور سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے سسٹم اور کرپشن کے نام پر پینے کا پانی چوری کر کے ٹینکروں سے بیچا جاتا ہے، 15 برس کی ناقص کارکردگی کے بعد لندن کے بائیکاٹ کو ہوا دی جارہی ہے۔

Leave a reply