مزید دیکھیں

مقبول

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے...

پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ روبن وولوچن

اسلام آباد: پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نےاپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

باغی ٹی وی : روبن وولوچن کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، سری لنکا،کرغزستان، قازقستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارت نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال دوبارہ تصدیق نہیں کی ہے۔

قومی ٹیم کے نئے کوچ روبن وولوچن نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، میں نے ان کو کوریا میں ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں فیڈریشن نے ایک سال کے لیے معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے، پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل والی بال لیگز کی بھی ضرورت ہے جس سے انہیں سال بھر بڑی ٹیموں اور کلبوں کے ساتھ کھیلنے اور خود کو فٹ رکھنے کا موقع ملتا ہے،وہ کچھ کھلاڑیوں کے ارجنٹائن کے کلب کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں گے ایک سال میں کوشش ہوگی پاکستان کی عالمی اور ایشیائی درجہ بندی میں بہتری لاسکیں ان کا معاہدہ یکم اپریل سے شروع ہوا ہے، وہ کراچی اور لاہور میں بھی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے، ان کے معاہدے میں قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ شامل ہے۔

واضح رہے کہ روبن وولوچن ارجنٹائن کی ٹیم کے ہیڈ کو چ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایران، مراکش، بحرین، ترکی، جرمنی اور اسپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کرچکے ہیں۔