وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں، امریکی اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے، خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی ماہرین کا تبادلہ اہم ہے، موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے، نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کنیکٹوٹی، معیاری براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔
خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

Latest from پاکستان

ظلم رہے اور امن بھی ہو، سلیب گردی کی داستان
ظلم رہے اور امن بھی ہو، سلیب گردی کی داستان تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفےٰ بڈانی پاکستانی سنیما کی تاریخ میں "یہ امن” (1971) ایک ایسی فلم

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام تجویز کر دیے
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 6 نام تجویز کر دیے ہیں۔ پاکستان

سندھ طاس سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو شملہ معاہدہ بھی زیر غور ہوگا،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ کرے گا تو شملہ معاہدے پر بھی وہی

عالمی بینک کا نیا غربت پیمانہ، پاکستان میں غربت کی شرح 44.7 فیصد ہو گئی
عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت ناپنے کا نیا معیار متعارف کرایا ہے، جس کے بعد پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 فیصد

ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی: وزارت قانون نے مجوزہ مسودہ کرپٹو کونسل میں پیش کر دیا
وزارت قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق قانون سازی کے لیے تیار کردہ قانونی مسودہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں پیش کر دیا