راولپنڈی: پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا، جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پرایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرپاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آف شورپٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیاگیاپی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد،سبک رفتار،ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔
لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟
آئی ایس پی آر کے مطابق جہازملٹی رول ہیلی کاپٹرکے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان جدید ترین کثیرجہتی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحر ہند میں جاری پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو تقویت ملے گی، پاک بحریہ ملکی بحری حدود اوروسائل کے تحفظ کی ضامن ہے۔
لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان








