کراچی: پاک بحریہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: پاک بحریہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دھنک کے نام سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہنما کے طور پر مادر ملت فاطمہ جناح، آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ، بلقیس ایدھی، ارفع کریم اور بینظیر بھٹو کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں پولیس اور سکیورٹی فورسز سمیت مختلف شعبوں میں محنت کرتی خواتین بھی شامل ہیں۔
پاک بحریہ نے پولیو قطرے پلانے والی ہیلتھ ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا، کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ایتھلیٹ اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو بھی سراہا گیا ہے۔
کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
دوسری جانب گوگل نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر ایک منفرد ڈوڈل شائع کر کےخواتین کی اہمیت اور ان کی کامیابیوں کو سراہا ہے، عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا اور انہیں درپیش چیلنجز سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اور اس دن کی مناسبت سے گوگل نے مختلف شعبوں میں نمایاں خواتین کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈوڈل جاری کیایہ دن پہلی بار روس میں 1908 میں خواتین کی ہڑتال کے بعد منایا گیا تھا، جسے جولیئن کیلنڈر میں 23 فروری اور گریگورین کیلنڈر میں 8 مارچ کی تاریخ پر منایا جاتا ہے۔
بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟،برطانوی اخبار کی آئی سی سی پر تنقید
گوگل کا یہ ڈوڈل ہر سال دنیا بھر میں اہم دنوں اور شخصیات کی یاد میں ایک منفرد طریقہ ہے جس سے گوگل اپنے صارفین کو عالمی سطح پر اہمیت رکھنے والے دنوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔