نئی دہلی: پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی نیوی حیران اور پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق 50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا اعتراف بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا،انہوں نے پاک چین دوستی، ترکیہ اور بنگلادیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر انگلیاں اٹھائیں اور الزام تراشی کی۔
بھارت کے یوم بحریہ کے موقع پت بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگی ہیں۔
ایڈمرل دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیرسے آگاہ ہیں، بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے چین پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہم اپنی حکمتِ عملی کوہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے مؤثرطریقے سے نمٹنے کے لیے ڈھال رہے ہیں۔
بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی ہے، پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگابنگلہ دیش سے تعلقات بہتر ہونے پربھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے خطرہ ہو گا۔
پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی، پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی ہے،بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسر سائز کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے رہے۔








