ایڈیشن: English | پشتو | 中國人
Dark
Light

پاکستان بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی پیشرفت پر بھارت پریشان

4 مہینے قبل
تحریر کَردَہ
india

بھارت کی پاکستان بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر ہے۔

باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلا دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی،بھارت کے ناقابل برداشت خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلا دیش تعلقات چیلنج بن گئے، بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارر وائی کی جائے گی حالیہ دنوں میں بنگلا دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار اعتراض کیا۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت ہمیشہ بھارت کے زیر سایہ رہی اور اس نے پاکستان کی جانب سے تعلقات میں بہتری کی کوشش پر کبھی مثبت جواب نہ دیا ایک سفارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور اقتدار میں تعطل کا شکار رہے جس میں پس پردہ بھارتی کردار نمایاں رہا بھارت نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کیں جس میں شیخ حسینہ سہولت کار بنی رہیں۔

ہاتھوں میں ہتھکڑی،پاؤں میں بیڑی،پانی بھی نہ ملا،برازیلی شہری امریکہ سے کیسے واپس پہنچے؟

رواں ماہ بنگلا دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کے پاکستان کےحالیہ غیر معمولی دورے پر بھی بھارت پریشان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

Latest from بین الاقوامی