راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
دونوں ٹیمیں ہی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہیں، دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں بغیر کسی جیت کے سفر ختم ہو گیا، قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری تھی اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں آخری نمبر پر ہے، گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔