باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پسنی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 100 کلوگرام کرسٹل (ڈرگ)ضبط کر لی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت تقریبا تین ارب روپے ہے ۔ ضبط کی گئی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نا معلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ قبضے میں لی گئی منشیا ت کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کرونا وائرس کے باعث ملک میں وبائی صورتحال کے باوجود بھی جرائم پیشہ عناصر مذموم کاروائیوں میں سرگرم ہیں جبکہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کامیابی اس امر کا مظہر ہے کہ پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مستعد ہے۔پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندری راستوں کا غیر قانونی مقاصد میں استعمال روکنے کے لیے پر عزم ہے۔