ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
Asia Cup

پالی: ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔

باغی ٹی وی: ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے سری لنکا موجودہ چیمپئن ہے جس نے 2022 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان گزشتہ سال سپر فور میں باہر ہوا تھا۔ یہ مقابلے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل تھا۔ بھارت نے اسے سات مرتبہ جیتا ہے جب کہ پاکستان نے دو بار جیتا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ہرانا اب مشکل ہے کیونکہ جیت انکی عادت بن گئی ہے،وسیم اکرم

پاک بھارت کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے،تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔

واضح رہےکہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 13 میچز شامل ہیں،ہر ٹیم اپنے گروپ میں ایک بار دوسرے سے کھیلے گی اور ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی وہاں کی چار ٹیمیں ایک بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی، اور ٹاپ دو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی میں نمبر ون پہ آنا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا …

Comments are closed.