امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ان کے پاس ان کے لیے کچھ نہیں ہوگا، تاہم ان کی کوششوں سے ایٹمی جنگ کو تجارت کے بدلے میں روکا گیا۔

جوائنٹ بیس اینڈریو پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت کے حالات بہت خراب تھے، دونوں جوہری قوتیں ہیں، لیکن ہم نے بات چیت کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنائی۔”عام طور پر وہاں گولیاں چلتی تھیں، لیکن ہم نے تجارت پر بات کی، اور مجھے فخر ہے کہ ہم جنگ بندی میں کامیاب ہوئے۔”ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نمائندے اگلے ہفتے امریکا آ رہے ہیں تاکہ ٹیرف معاہدے پر بات کی جا سکے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کا یہ بیان بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کے اعتراف کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس پر بھارتی اپوزیشن بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دبئی میں بھارتی ایونٹ میں شاہد آفریدی کی شرکت پر بھارتی صحافی سیخ پا

مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کی تنقید

Shares: