ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا-
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کومسترد کرتا ہےاس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں،بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کیا اور جارحیت کی، پاکستان نے بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دیا۔
پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو
ترجمان نے کہا کہ بھارت آپریشن مہادیو کے نام پر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا رہاہے،آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہےبھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے لئے پرعزم ہے۔
تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری