پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔
نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد#baaghitv #pakistan #pakistani #pakistannavy #paknavy pic.twitter.com/0be30E8o2m
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 18, 2020
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا،کانفرنس میں ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی پالیسیوں پر عملدرامد اور مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب