باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجر برادری کے لئے خوش خبری،پاک چائنہ بارڈر عارضی طور پر کھولنے کی منظوری دے دی گئی

پاک چائنہ بارڈر 15 دسمبر سے 25 دسمبر 2020ء تک کھول دیا جائیگا, وزارت خارجہ نے منظوری دے دی ہے

خنجراب بارڈر کے راستے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباری حلقوں کے لئے پاک چائنہ بارڈر عارضی طور پر 15 دسمبر سے 25 دسمبر 2020ء تک کھول دیا جائیگا۔ وزارت خارجہ نے منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وباء سے بچاو کے لئے خنجراب ٹاپ پر ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان اور چین کے مابین تجارت کے لیے پاک چین بارڈر خنجراب ٹاپ کو ماہ ستمبر میں کھولا گیا تھا اور بعد ازاں 30 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا

گلگت بلتستان کے تاجروں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ بارڈر کو کھولا جائے تاکہ وہ اپنا مال واپس لا سکے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف جاری منصوبوں کے لئے مشینری بھی لائی جاسکے گی۔

Shares: