پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چینی باشندوں کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے ،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کےحملوں میں چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا ،ہم کراچی میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہوگا چینی باشندوں کے خاندانوں کےساتھ ہمددری ہے،پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں ،انجنیئرز اور اساتذہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے،پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے گا،بلوچوں کے حقوق کو بہانہ بنا کر کراچی میں دہشت گردی کی گئی،ہماری ثقافت میں مہمان نوازی کو دنیا جانتی ہے،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا استعمال کر کے ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے،پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس معاملے کو یوں دیکھیں جیسے اپنے بہن بھائیوں پر حملہ ہوا ہے ہمیں یقین دلانا ہے کہ ان خاندانوں کو انصاف ملے، ایسے حملے برداشت نہیں کریں گے،جیسے ماضی میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا، اسی طرح ان دہشتگردوں کا بھی مقابلہ کریں گے،جو مزید ایسی کارروائیوں کا سوچ رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،

جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق

 کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث

کراچی دھماکے کا مبینہ سہولت کار شہر قائد سے ہی گرفتار

Comments are closed.