پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد
پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ لو ژاؤ ہوئی کی وڈیو لنک پر مشاورت ہوئی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے تعاون میں اضافے، سی پیک اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقعہ پر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک باہمی احترام، ایک دوسرے کی سالمیت و خود مختاری کے لئے احترام، مساوی استفادے وترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں