بھارتی میڈیا نے دعوی ہے کہ پاکستان اور چین ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت  سی پیک کا نام تبدیل کر کے اس کا نام ہمالیائی راہداری رکھا جائے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کی کوشش ہے کہ سی پیک کا دائرہ کار نیپال تک بڑھایا جائے۔ چین اس سلسلے میں پاکستان کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چین کے صدر پاکستان کے دورے کے دوران اس کا اعلان کر سکتے ہیں۔ چین کی خواہش کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ نیپالی وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کریں اور یہ دورہ اس وقت ہو جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیراعظم اگر پاکستان میں چینی صدر کی موجودگی میں پاکستان پہنچ گئے تو نہ صرف یہ کہ سی پیک کا دائرہ کار نیپال تک پھیل جائے گا بلکہ نیپال کی خواہش کے مطابق نیپال تک پھیلنے والے اس منصوبے کا نام ہمالیائی راہداری رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو چئیرمین سی پاک لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بھیجا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا

Shares: