اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے-
اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں، چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔
بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
دسمبرکےوسط میں بارشوں کا امکان








