کراچی:پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے گوشت سپلائی کا پہلی بار معاہدہ طے پاگیا-
پاکستانی میٹ کمپنی کی یہ تاریخی کامیابی ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے، اس ضمن میں مقامی لسٹڈ کمپنی دی آرگینگ میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے مطلع کردیا۔
خط کے مطابق کمپنی نے یو اے ای کے ماجد الفطیم گروپ سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89نمبرز حاصل کیے دی آرگینگ میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی ہے، پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے براہ راست گوشت سپلائی کرنے کا یہ اعزاز پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا ضمنی الیکشن پر عمران خان سے مشاورت کا عندیہ
ادھرپاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی برآمدی مصنوعات کے عالمی سطح پر فروغ کیلئے دبئی میں پاکستان مارٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبے کی نگرانی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن آف پاکستان اور یو اے ای کی ڈی پی ورلڈ کمپنی کر رہی ہےاس منصوبے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال خان نے اسے پاکستانی تجارت کے فروغ کے لیے گیم چینجر قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مارٹ پاکستانی تاجروں اور کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرے گا جس سے وہ اپنی مصنوعات کو دنیا بھر کے خطوں میں برآمد کر سکیں گے۔
امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کے بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت