پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

0
35

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 137 تک پہنچ گئی، سندھ میں 104، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3 ، پنجاب 1 اور خیبرپختونخوا میں 15 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو، تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتان سے باقی صوبوں میں آنے والوں کا جواب وہ خود دے سکتے، پنجاب میں کورونا کے مریض سامنے نہ آنا اچھی بات ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہاں ٹیسٹ ہو بھی رہے ہیں یا نہیں

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔

ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

Leave a reply