اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے ہتھیجی میں یوم پاکستان منایا گیا ریلی کی قیادت راؤ محمد جاوید اقبال نے قیادت کی
23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ہتھیجی میں راؤ محمد جاوید اقبال کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی میں پریس کلب ہتھیجی کے صدر نصیر احمد سیٹھار, مولانا محمد احمد, انجمن تاجران کے صدر عابد ڈھول معروف سماجی شخصیت ملک فدا حسین لانگ, ماسٹر محمد قاسم وینس کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب ہتھیجی کے صدر نصیر احمد سیٹھار کا کہنا تھا کہ 23 مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک قرارداد کے ذریعے آزاد ملک پاکستان کا مطالبہ کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے 23 مارچ 1940 کو آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔
ملک فدا حسن لانگ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی قرارداد کے بعد برصغیر نے کے مسلمانوں نے لاکھوں قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان حاصل کیا, انجمن تاجران کے صدر عابد ڈھول کا کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے اور پاکستان کی محافظ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے,
ریلی کی قیادت کرتے ہوئے چوک ہتھیجی پر خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی قرارداد پاس ہونے کے بعد برصغیر کے مسلمانوں نے عملی طور پر پاکستان کو اپنی منزل قرار دیتے ہوئے آزاد وطن کے حصول کی باقاعدہ کوششیں تیز کی جس کے نتیجے میں پاکستان 14 اگست کو معرض وجود میں آیا,
راؤ محمد جاوید اقبال کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج پاکستان کے ادارے پاکستان کے محافظ ہیں ہمیں پاک فوج اور اداروں پر کسی صورت تنقید نہیں کرنی چاہئے پاک فوج اور ادارے ہیں تو وطن عزیز ہے جس ملک کی فوج مضبوط ہوتی ہے اسکے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں.
ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی, ریلی میں محمد طارق سیٹھار, حافظ سیف الرحمن آرائیں, عمر شہزاد سیٹھار, ملک علی گھلو, ملک عثمان آرائیں, ڈاکٹر نواز نائچ, ملک نعیم نائچ, ملک طارق ڈھول, ساجد سیٹھار اور دیگر نے شرکت کی