چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔ آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے عزم استحکام پر تنقید اور بلاجواز قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے عزم استحکام پر تنقید اور بلاجواز قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔
کانفرنس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ’عزمِ استحکام‘ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ فورم نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں ’عزمِ استحکام‘ کو اہم قدم قرار دیا۔فورم نے امن و استحکام کے لیے شہدا، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا ہے۔کورکمانڈرز نے ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ’عزمِ استحکام‘ دہشتگردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لیے وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا۔
فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ جبکہ کانفرنس کے شرکا نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اس کے علاوہ فورم نے کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے۔

پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے،جنرل سید عاصم منیر
Shares:







