چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں شاندار کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وانگ گانگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایئر چیف نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و چین کے تاریخی و اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا۔ چینی وفد کو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں اور آپریشنل حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ چینی جنرل نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی تعریف کی۔جنرل وانگ گانگ نے بھارت سے حالیہ جھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کی کارکردگی کو "بہادری، نظم و ضبط اور درستگی” کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک اشتراک میں مزید مضبوطی کا مظہر ہے۔
اٹلی:ایک شخص سیکیورٹی توڑ کر جہاز کے انجن میں جا گھسا، ہلاک
10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری